سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کے مضامین کے مجموعہ پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی

کتاب کی تقریب رونمائی

دبئی (طاہر منیر طاہر) - پاکستان کے مشہور ادیبوں، مفکرین، ڈاکٹروں، فلم سازوں، صحافیوں اور مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرنے والی شخصیات کے مضامین پر مشتمل کتاب کی تقریب رونمائی گزشتہ روز پاکستانی سفارت خانہ میں منعقد ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: دھی رانی پروجیکٹ کا ویب پورٹل تیار،ہیلپ لائن پر بھی رابطہ ممکن،کس عمر کے سائلین شمولیت کے اہل ہیں ؟ جانیے

کتاب کا عنوان اور اہم شخصیات

کتاب کا عنوان "ہوم اٹس کمپلیکیٹیڈ” (Home its complicated) ہے، جس کی تقریب رونمائی میں کئی ادبی شخصیات، سفارت کاروں اور پاکستانی برادری کے سرکردہ افراد نے شرکت کی۔ ابوظہبی میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انسان ہی کرۂ ارض کی جان ہے، سبھی الہامی کتابیں انسان دوستی کا درس دیتی ہیں، زمانہ آپ کو یوں بدل کر رکھ دیتا ہے جیسے کبھی آپ تھے ہی نہیں

پینلسٹس اور بحث کا موضوع

پینلسٹس میں زین سعید، امبر ظفر خان اور صبا کریم خان شامل تھے جبکہ خرم کوریش نے تقریب کی نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ خالد انعم، عمر شاہد حامد، اویس خان، علی خان، اور محمد علی بندیال جیسے مشہور ادیبوں اور مفکروں کے مضامین کا مجموعہ اس کتاب میں شامل ہے، جسے صباح کریم خان نے مرتب کیا ہے۔ اس موقع پر پینل مباحثہ میں کتاب کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں ‘سپر فائٹ 3’ کا انعقاد ایچ یو ایف سی کے زیر اہتمام کل ہوگا

کتاب کا پیغام

مباحثے کے شرکا نے اس بات پر زور دیا کہ مختلف پاکستانی مصنفین، خاص طور پر بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کے لئے، شدید جذبات اور گہری محبت رکھتے ہیں۔ کتاب میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا گھر ہے، جہاں 70 ، 80 زبانیں اور دلکش قدرتی تنوع موجود ہے جسے صرف بریکنگ نیوز یا خبر کی سرخی تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔

سفیر کا شکریہ

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے تقریب کے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پڑھنے کے لائق کتاب مرتب کرنے میں پینلسٹس کے تعاون کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...