آخری رسومات کے اخراجات سے بچنے کے لئے بیٹے نے والد کی لاش الماری میں چھپا دی

والد کی لاش کو الماری میں چھپانے کا انوکھا واقعہ
ٹوکیو (ویب ڈیسک) جاپانی شخص نے والد کے انتقال کے بعد ان کی آخری رسومات کے اخراجات سے بچنے کیلئے لاش الماری میں چھپائی رکھی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 12 مئی کو 18 سال گزر گئے، ذمہ دار آج تک قانون کی گرفت سے باہر
والد کی وفات اور مالی مسائل
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں ایک شخص نے 2023 میں انتقال کرنے والے 86 سالہ والد کی لاش کو 2 سال سے زائد عرصے تک الماری میں چھپا کر رکھا تاکہ وہ آخری رسومات کے اخراجات سے بچ سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 56 سالہ نوبوہیکو سوزوکی، جو ٹوکیو میں ایک ریسٹورنٹ کا مالک ہے، مبینہ طور پر اپنے والد کی وفات کے بعد لاش چھپانے کے بعد بھی ان کی پنشن وصول کرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی محمد ایاز شہید کی قبر پر حاضری، پھولوں کی چادر بھی چڑھائی
پڑوسیوں کی تشویش کی وجہ
جیو نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں یہ عجیب و غریب واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب سوزوکی نے ایک ہفتے تک اپنا ریسٹورنٹ نہیں کھولا، جس پر پڑوسیوں کو تشویش ہوئی اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس جب اس کے گھر پہنچی تو تلاشی کے دوران سوزوکی کے والد کی باقیات ایک الماری سے برآمد ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: میو ہسپتال کے شعبہ امراض قلب کی ابتر صورتحال، مریضوں کی بد دعائیں، حکومت سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ
سوزوکی کی گرفتاری اور بیان
سوزوکی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد اس نے پولیس کو بتایا کہ 2023 کے اوائل میں ایک دن گھر واپس آنے پر والد مردہ حالت میں ملے تھے، مالی مشکلات کی وجہ سے ان کی لاش چھپائی، آخری رسومات کا خرچہ اٹھا نہیں سکتا تھا۔
قانونی کارروائی
پولیس حکام کے مطابق، سوزوکی پر لاش چھپانے اور ممکنہ طور پر دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی جاری ہے۔