آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب، پاکستان کے لیے اگلی قسط کی منظوری کا امکان

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اورکزئی: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید
اجلاس کی تاریخ اور موضوعات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف بورڈ اجلاس کے ایجنڈے میں پاکستان شامل ہے، جہاں پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
سٹاف لیول معاہدہ
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ مارچ میں طے پا گیا تھا۔ اقتصادی جائزے کے تحت پاکستان کو بورڈ کی منظوری سے قرض کی اگلی قسط ملے گی۔
کلائمیٹ فنانسنگ کا معاہدہ
آئی ایم ایف کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کا بھی 1.3 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ کلائمیٹ فنانسنگ کا نیا معاہدہ 28 ماہ پر محیط ہے، جس کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 2.3 ارب ڈالر ملیں گے۔ آئی ایم ایف نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔