بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکان بذریعہ واہگہ بارڈر وطن واپس پہنچ گئے

بھارتی جارحیت کے پس منظر میں واہگہ بارڈر کی صورتحال
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعے پر بے بنیاد الزامات کے بعد واہگہ کے راستے بھارتی شہریوں کی واپسی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی فیس 10 لاکھ روپے کرنے کے دعووں پر “بھائیو، کبھی پڑھ بھی لیا کرو” کا مشورہ
پاکستانی سفارتکاروں کی واپسی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت سے ایک پاکستانی سفارت کار اور عملے کے 7 ارکان واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
معلومات کی تفصیلات
واہگہ بارڈر کے ذرائع کے مطابق، بھارت سے پاکستانی سفارتکار سہیل قمر اور عملے کے 4 ارکان شام کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے۔ اس سے قبل سہ پہر کو بھی پاکستانی سفارت خانے کے 3 ارکان اور ان کے 26 فیملی ممبران واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے تھے۔