کراچی، نیشنل ہائی وے وکلا احتجاج، مظاہرین پر بلٹ پروف جیکٹس، واکی ٹاکی، گیس شیلز چوری کے مقدمات درج

مظاہرین کے خلاف مقدمات درج
کراچی (آئی این پی) نیشنل ہائی وے پر وکلا کے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اوربلٹ پروف جیکٹس، واکی ٹاکی، گیس شیلز کی چوری کے واقعات ہو ئے۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی کے کرسمس بازار میں کار سوار نے ہجوم پر کار چڑھا دی، دو افراد جاں بحق متعدد زخمی
احتجاج کی تفصیلات
نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر گزشتہ روز ہونے والے احتجاج میں توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے تھے۔ پولیس کے مطابق، احتجاجی مظاہرین نے بلٹ پروف جیکٹس، واکی ٹاکی سیٹ، ہیلمٹس، گیس گنز اور گیس شیلز چرائے۔ اس کے بعد پولیس نے سرکار مدعیت میں 3 مختلف مقدمات درج کیے، جن میں وکلا سمیت متعدد شہریوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی20 اور ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کاراج برقرار
مقدمات کی نوعیت
دو مقدمات اسٹیل ٹائون اور ایک مقدمہ بن قاسم تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ ان مقدمات میں دہشت گردی، جلاؤ گھیراؤ، بلوہ، لوٹ مار، شہریوں کو دھمکیاں دینا اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس موبائل کو آگ لگانے کا مقدمہ بھی علیحدہ سے اسٹیل ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا میدان سج گیا ، افتتاحی تقریب میں قومی فنکاروں کی شاندار پرفارمنس، عوام پر جوش
چوری شدہ سامان کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق 2 بلٹ پروف جیکٹس، 2 ہیلمٹ، واکی ٹاکی سیٹ، 3 گیس گنز اور 20 گیس شیل چوری ہوئے ہیں۔ جلاؤ گھیراؤ کے دوران پولیس کا اینٹی رائٹ سامان بھی لوٹا گیا۔ مظاہرین نے پولیس پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا، اور پولیس موبائل پر براہ راست فائرنگ کی۔
مظاہرین کی تعداد اور سنگین دفعات
مظاہرین کی تعداد تقریباً 80 سے 90 افراد کے قریب تھی، اور مقدمے میں دہشت گردی، پولیس مقابلے اور دیگر سنگین دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔