ویزے منسوخی کے بعد بھارت سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا

بھارتی ویزوں کی منسوخی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کئے جانے کے بعد پاکستانیوں کو واپسی میں پریشانی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ: عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کی مشکلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کئے جانے کے بعد وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو مشکلات اور ہراسانی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنےکا فیصلہ ،ڈاکٹر امجد پارٹی کے چیف آرگنائزر مقرر
پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ کارروائی
رپورٹ کے مطابق، وطن واپسی پر پاکستانی ہائی کمیشن کا عملہ اٹاری بارڈر پر پہنچا تو بھارتی عملے نے ان سے پاسپورٹ لے لئے۔
بھارتی سکیورٹی اہل کاروں کی بدتمیزی
حکام کے مطابق، بھارتی سکیورٹی اہل کاروں کی موجودگی میں بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی عملے سے بدتمیزی بھی کی گئی۔