عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے، سابق چیئرمین ایف بی آر نے بانی پی ٹی آئی کو مشورہ دیدیا

شبر زیدی کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے اگلے 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت کا نوٹفکیشن جاری کردیا
عمران خان کا ٹیمپرمنٹ
ایک انٹرویو میں شبر زیدی نے کہا کہ عمران خان کا ٹیمپرمنٹ وزیر اعظم والا نہیں اور یہ ان کے لیے نقصان دہ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری
مشورہ: گاندھی بنیں
انہوں نے کہا کہ عمران خان اب کبھی دوبارہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں بن سکتے اور میرا ان کو مشورہ ہے کہ وہ پاکستان کے گاندھی بنیں اور نہرو نہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: 25 اپریل کو جہلم کے بس اڈے سے بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد کو پکڑا، ڈی جی آئی ایس پی آر
پاکستان کے اصلی معمار
شبر زیدی نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان بنایا یا اس میں کردار ادا کیا وہ تو بیچارے لالو کھیت، گولیمار اور ایسے علاقوں میں موجود ہیں جبکہ جو اسمبلی میں موجود ہیں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔
شبر زیدی کی حیثیت
واضح رہے کہ شبر زیدی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان کی وزارت عظمیٰ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین تھے اور انہوں نے اپنے بے باک انٹرویوز و بیانات کی وجہ سے توجہ بھی حاصل کی تھی۔