لاہوریوں کو مضر صحت مرغیاں کھانے سے بچا لیا گیا، بڑی کھیپ تلف

لاہور میں مضر صحت مرغیوں کے خلاف کارروائی
لاہور(آئی این پی) لاہوریوں کو مضر صحت مرغیاں کھانے سے بچا لیا گیا، بڑی کھیپ تلف کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ، ائیر مارشل شکیل غضنفر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
حکومتی کاروائی
ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن کے دوران 3ہزار 600کلو بیمار مضر صحت مرغیاں اور مضر صحت گوشت تلف کر کے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل، فیصلہ متعصبانہ قرار دے دیا
معائنہ اور نتائج
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں20سپلائرز اور دکانوں سے 57ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ کی گئی۔ گودام سے مضر صحت گوشت برآمد کر کے تلف کیا گیا، اور تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے
بیمار مرغیوں کا معائنہ
ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمد شدہ مضر صحت مرغیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے۔ ہم بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔
شہریوں کے لیے ہدایت
جعلساز مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پہلے سے ذبح شدہ گوشت نہ خریدیں اور مرغی اپنے سامنے ذبح کروائیں۔