یمن پر حملے کرنے والے امریکی بحری جہاز سے مہنگا ترین طیارہ سمندر میں گر گیا، کروڑوں ڈالر کا نقصان

ایف اے 18 فائٹر جیٹ گرنے کا واقعہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک امریکی ایف اے 18 فائٹر جیٹ پیر کے روز مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومن سے حادثاتی طور پر ریڈ سی میں گر گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 22 سالہ نوجوان کی گھر کے اندر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی
حادثے کی تفصیلات
عرب نیوز کے مطابق نیوی کا کہنا ہے کہ طیارے کو ہینگر ڈیک میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران کنٹرول کھو بیٹھا اور طیارہ ٹو ٹریکٹر سمیت سمندر میں جا گرا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی،دشمن کو جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے: آرمی چیف
عملے کی حالت
حادثے کے وقت ایک عملہ فائٹر جیٹ کے کاک پٹ میں اور دوسرا ٹو ٹریکٹر پر موجود تھا تاہم دونوں اہلکار طیارہ گرنے سے پہلے چھلانگ لگا کر محفوظ رہے۔ نیوی نے بتایا ہے کہ ایک اہلکار کو معمولی چوٹ آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے 10 جنوری سے یورپ کیلیے فضائی آپریشن کا اعلان کر دیا
بیان کی وضاحت
بیان کے مطابق "ایف اے8 ای طیارہ ہینگر بی میں ٹو کیا جا رہا تھا کہ عملے نے اس پر سے کنٹرول کھو دیا، جس کے باعث طیارہ اور ٹو ٹریکٹر دونوں سمندر میں جا گرے۔" یہ فائٹر جیٹ سٹریک فائٹر سکواڈرن 136 کا حصہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے سابق نائب وزیر اعلیٰ پنجاب کو توہین مذہب پر بیت الخلا صاف کرنے کی سزا
ایف اے 18 طیارے کی بحالی
خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ایسے طیارے معمول کے مطابق ہینگر ڈیک میں مختلف جگہوں پر منتقل کیے جاتے ہیں تاکہ انہیں پرواز یا مرمت کے لیے تیار رکھا جا سکے۔ اس وقت یہ واضح نہیں کہ چھ کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے اس طیارے کو واپس نکالنے کی کوشش کی جائے گی یا نہیں۔
یو ایس ایس ہیری ٹرومن کی سرگرمیاں
یو ایس ایس ہیری ٹرومن گزشتہ کئی ماہ سے مشرق وسطیٰ میں تعینات ہے اور حالیہ دنوں میں حوثی باغیوں کے خلاف امریکی کارروائیوں میں بھرپور حصہ لے رہا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکہ روزانہ کی بنیاد پر حوثیوں کے خلاف جنگی طیاروں، بمباروں، بحری جہازوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کر رہا ہے۔