پختہ اطلاعات ہیں بھارت 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، اگر ایسا ہوا تو بھر پور جواب دیاجائے گا: عطاتارڑ

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تازہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت پہلگام حملے سے جڑے الزامات کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ تکنیکی نہیں بلکہ ذہنی مسئلہ ہے اور ۔۔‘‘ سابق بھارتی کرکٹر اپنے ہی پلیئر ویرات کوہلی پر برس پڑے
ہنگامی اعلان
رات پونے دو بجے وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے قوم اور بین عالمی برادری کے لیے اہم پیغام جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں پختہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے۔ بھارت نے تصادم کے راستے پر چلنے کا انتخاب کیا ہے، بھارت کی کسی بھی فوجی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے
بھارت کی الزامات برائے ذمہ داری
وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جنگ سے ہونے والے نقصانات کی ذمہ داری بھارت پر ہوگی، پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبے میں امن کی خاطر ہر کسی کے ساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہیں، ایمل ولی خان
بھارت کی جارحانہ کارروائیاں
واضح رہے کہ پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ اس کے علاوہ بھی مودی سرکار نے پاکستان کے حوالے سے کئی جارحانہ فیصلے کیے، جن میں پاکستانیوں کے ویزوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا جواب
پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے جوابی اقدامات کرتے ہوئے بہترین سفارتی حکمت عملی اختیار کی، اور بھارت کے سفارتی عملے کو بھی 30 افراد تک محدود کر دیا گیا تھا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح کیا تھا کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، پانی بند کیا گیا تو پاکستان اسے جنگ تصور کرے گا۔