اربوں روپے مالیت کے پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس، سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس کے الزام میں سی ڈی اے کے پانچ افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو فیسوں میں من مانا اضافہ نہیں کرنے دیا جائے گا، سینیٹر عرفان صدیقی

گرفتار ملزمان کی تفصیلات

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گرفتار ملزمان میں اصغر علی، راجہ شعیب ملال، تیمور احمد، عنایت اللہ اور آفتاب احمد شامل ہیں۔ یہ ملزمان سی ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدوں پر فائز تھے۔ ان کی گرفتاری اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی۔

غیر قانونی الاٹمنٹس کا معاملہ

ملزمان نے سیکٹرز آئی چودہ، ڈی تیرہ اور ای گیارہ میں غیر قانونی طور پر تینتالیس پلاٹس الاٹ کیے تھے۔ اس غیر قانونی الاٹمنٹس سے قومی خزانے کو تقریباً ایک ارب روپے کا نقصان پہنچا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...