لاہور سے پہلی حج پرواز 329 عازمین کو لیکر مدینہ روانہ
لاہور سے پہلی حج پرواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قبل از حج آپریشن کے لئے لاہور سے پہلی حج پرواز پی کے 747 رات 10 بجکر تیس منٹ پر 329 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اعصام، اشنا اور مزمل کی شاندار کامیابیاں: خواجہ افتخار میموریل ٹینس چیمپئن شپ 2024 اختتام پذیر
عازمین کی رخصتی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عازمین حج کو پی آئی اے کے چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر سید ثقلین گردیزی، ڈسٹرکٹ منیجر ظہیر الدین اور سٹیشن منیجر اشفاق اعوان نے رخصت کیا اور عازمین کو پھول پیش کئے، لاہور سے 11 ہزار 350 عازمین کو 48 خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی دباؤ اور سخت تجارتی شرائط کے بعد بلاآخر بھارت نے روس سے تیل کی خریداری 50 فیصد کم کر دی
پروازوں کے مراحل
پہلے مرحلے میں عازمین کرام کی خصوصی پروازیں پاکستان سے مدینہ کے لئے روانہ ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں جدہ جائیں گی، پی آئی اے سے تقریبا 35200 سرکاری عازمین حج کو 117 سے زائد خصوصی پروازوں کے ذریعے حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔
حج آپریشن کی تفصیلات
پی ائی اے پاکستان کے 5 بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے براہ راست حج پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا جبکہ بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون سے ہوگا اور 10 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔








