وزیراعظم کا یواین سیکرٹری جنرل سے رابطہ، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
وزیر اعظم کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو ٹیلی فون کرکے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کی اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی رکن اسمبلی عادل خان بازائی کی نشست کو خالی قرار دے دیا گیا
سندھ طاس معاہدے کی اہمیت
نجی ٹی وی جیو نیوز نے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سندھ طاس کا پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑے پیمانے پر حملہ کیا، وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کردیا ہے: ٹرمپ
بھارتی الزامات کا جواب
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چونڈہ میں ایسی جنگ تھی جس کا انجام دیکھ کر بڑے بڑے مغربی جرنیل بھی دنگ رہ گئے، دنیا بھر کے جنگی تبصرہ نگاروں نے اسے پاکستان کی واضح فتح قرار دیا
بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات
وزیراعظم نے انتونیو گوتریس کو بتایا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل سے کہا کہ بھارت کو ذمہ داری اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: وہ خاندان جس کے ہاں 65 سال بعد پہلے لڑکے کی پیدائش
عدم استحکام کی بنیاد
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا حل طلب مسئلہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ سیکرٹری جنرل سے درخواست کی گئی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے کردار ادا کریں۔
سیکرٹری جنرل کی رائے
اعلامیے کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے جنوبی ایشیا میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس اہم وقت میں خطے میں کسی قسم کی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔








