وزیراعظم کا یواین سیکرٹری جنرل سے رابطہ، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ
وزیر اعظم کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کو ٹیلی فون کرکے جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر گفتگو کی اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: جس دن وہ مردِ آہن نکلا ، وہ اسے ختم کریں گے ,وہ جو لفظ کہے گا ، وہی آئین ہوگا، بیرسٹر گوہر
سندھ طاس معاہدے کی اہمیت
نجی ٹی وی جیو نیوز نے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سندھ طاس کا پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں اپنی سالمیت کا دفاع کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر کل یوم تشکر پر تعطیل کی خبر؛ سرکاری وضاحت سامنے آگئی
بھارتی الزامات کا جواب
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان پر بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی سابق گرل فرینڈ کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونے والا ملزم 3 سال بعد ٹک ٹاک نے پکڑوا دیا
بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات
وزیراعظم نے انتونیو گوتریس کو بتایا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارتی غیر ذمہ دارانہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے یو این سیکرٹری جنرل سے کہا کہ بھارت کو ذمہ داری اور تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ جنگلی حیات پنجاب نے نئے قوانین کے ساتھ تیتر کے شکار کی اجازت دے دی
عدم استحکام کی بنیاد
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا حل طلب مسئلہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔ سیکرٹری جنرل سے درخواست کی گئی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے کردار ادا کریں۔
سیکرٹری جنرل کی رائے
اعلامیے کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے جنوبی ایشیا میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اس اہم وقت میں خطے میں کسی قسم کی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی۔








