جنگی جنون میں بھارتی فوج نے سرحد سے متصل مزید کتنے دیہات خالی کروا لیے ۔۔۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

بھارتی فوج کا جنگی جنون
لاہور (طیبہ بخاری سے) جنگی جنون میں بھارتی فوج نے سرحد سے متصل مزید کتنے دیہات خالی کروائے؟ اہم تفصیلات سامنے آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر
دیہات خالی کرنے کا عمل
پہلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر ثبوتوں کے میڈیا پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان پر الزام لگا دیا۔ اب جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاک-بھارت سرحد سے متصل دیہات خالی کرانے کا عمل جاری ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے سامبا، کٹھوا، اور اکھنور سیکٹر میں مزید دیہات خالی کروا لیے ہیں۔ اس سے پہلے اٹاری سیکٹر میں بھی بھارت نے گردوارے سے اعلانات کروا کر عوام کو فصلوں کی کٹائی کے احکامات دیئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26ویں آئینی ترمیم منظور
ہندو تووا کا زہریلا پروپیگنڈا
بھارت نے اپنی عوام کو حقائق سے بے خبر رکھنے اور ہندوتوا کا زہریلا پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی چینل بلاک کروا دیے ہیں۔ دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارتی عوام کی بڑی تعداد مودی سرکار کی غیر منطقی حرکات اور انتہا پسندی سے دلبرداشتہ ہے۔ بغیر ثبوتوں کے جنگی جنون کا آغاز کرنا مودی سرکار کی ناکامی کی واضح علامت ہے۔
ویڈیو رپورٹ