ترکیہ کے وفد کا پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف مارشل سے ملاقات
اہم ملاقات کی تفصیلات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف انٹیلی جنس، ترک جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلو کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کے ترک وفد نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والے دونوں سینیٹرز استعفیٰ دیں ورنہ پارٹی سے برطرف کر دیں گے : اختر مینگل
اجلاس کے موضوعات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں جغرافیائی حکمت عملی کی صورتحال، موجودہ مشترکہ منصوبوں کی پیشرفت، جدید جنگی ٹیکنالوجیز اور تربیت کے شعبے میں پیشہ ورانہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے فوجی تعاون پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈری گلوکار مہدی حسن مرحوم کے بیٹے جان لیوا ہارٹ اٹیک میں انتقال کرگئے
پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات
ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے تعلقات کی بنیاد بننے والے مشترکہ اقدار اور امنگوں پر زور دیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، سیٹلائٹ پروگرامز اور امیجری انٹیلی جنس کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیرا فورس بھی سیلاب زدہ علاقوں میں پہنچ گئی
تربیتی پروگرامز کی توسیع
دونوں کمانڈروں نے ترک کیڈٹس کے لئے پی اے ایف میں تربیتی پروگرامز کو بڑھانے اور ان میں جدید ٹیکنالوجیز، اے آئی پر مبنی لرننگ ماڈیولز اور مشترکہ مشقوں کو شامل کر کے تربیتی طریقہ کار کو جدید بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں کا ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ
استقبال اور تعلقات کی اہمیت
لیفٹیننٹ جنرل یاسر قادی اوغلو نے پاکستان کی طرف سے انہیں دیے جانے والے استقبال پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان ترکیہ کے درمیان طویل عرصے سے قائم برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر
ترکیے کے اعلیٰ سطح کے وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم کرنے کے عزم کا مظہر ہے اور یہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لئے ایک سنگ میل ہے۔








