پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے: امریکی اخبار نے خبردار کر دیا
پاکستان میں گرمی کا عالمی ریکارڈ قائم ہونے کا امکان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن): امریکی اخبار نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک؛ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت 15ہزار نامعلوم کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
علاقائی درجہ حرارت کی صورت حال
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی 50 ڈگری کے عالمی ریکارڈ کو چھو سکتی ہے۔ امریکی اخبار نے خبر دار کیا کہ پاکستان کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور چین کا تجارتی جنگ بندی سے متعلق فریم ورک پر اتفاق
ماضی کا ریکارڈ
واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے شہر نواب شاہ میں 2018 کے اپریل میں پارہ 50 ڈگری تک گیا تھا جو ایشیا بھر میں گرمی کا ریکارڈ تھا۔
موسمیاتی تبدیلی کی پیشگوئی
دوسری جانب، پنجاب میں آج سے آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔








