آئی فون 17 پرو کے نئے رنگ سے متعلق معلومات لیک

آئی فون 17 سیریز کی آمد
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئی فون 17 سیریز کی لانچنگ چند مہینوں کی دوری پر ہے تاہم لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وائی فائی سے 100 گنا تیز نئی وائرلیس انٹرنیٹ ٹیکنالوجی لائی فائی کیا ہے؟
نئے رنگ کا منصوبہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں آئی فون 17 پرو کی لانچنگ سے قبل ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ آئی فون کے ایک معروف لِیکر ’ماجن بو‘ کے مطابق ایپل کمپنی مبینہ طور پر آئی فون 17 پرو کیلئے ایک نئے رنگ کا منصوبہ بنارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری کا مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
سکائی بلیو رنگ
ماجن بو کے مطابق ایپل آئی فون 17 پرو کو بالکل نئے سکائی بلیو رنگ میں متعارف کراسکتا ہے جو کہ رواں برس لانچ کی جانے والی نئے M4 میک بک ایئر ماڈلز کی طرح ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کا اپنے حلقے کا ہنگامی دورہ ،اہم شخصیات سے ملاقات ، دیرینہ کارکن کی وفات پر فاتحہ خوانی
موجودہ رنگوں کا جائزہ
واضح رہے کہ موجودہ آئی فون 16 پرو بلیک ٹائٹینیم، ڈیزرٹ ٹائٹینیم، نیچرل ٹائٹینیم اور وائٹ ٹائٹینیم کلر میں پیش کیا گیا ہے۔ ماجن بو نے ایپل 16 پرو کی لانچنگ سے قبل ڈیزرٹ ٹائٹینیم کلر کی معلومات لیک کی تھیں جو بعد میں سچ ثابت ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جس طرح پاکستان میں ملکہ ترنم نور جہاں کا بڑا نام ہے ٹھیک اسی طرح مصر میں اُم کلثوم کو یہ رتبہ حاصل تھا،انکی آواز کے مصری دیوانے تھے۔
بلیو 'پرو' ماڈل کی غیر موجودگی
ایپل نے آئی فون 13 پرو کے بعد سے کوئی بلیو ’پرو‘ ماڈل متعارف نہیں کرایا ہے۔
آئندہ ماڈل کی توقعات
اس سے قبل یوٹیوب پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون کا آئندہ ماڈل توقع سے بھی زیادہ اور اب تک کا سب سے زیادہ پتلا فون ہو سکتا ہے۔