بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی، معروف بھارتی صحافی کا انکشاف

ششی تھرور کا بیان
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما اور سینئر سیاست دار ششی تھرور نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کے پاس نہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نہ ہی دریاؤں کا رخ موڑنے کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان ابھی تک براہ راست بات چیت نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح اعلان کردیا
سندھ طاس معاہدے کا معاملہ
بھارتی سیاست دان ششی تھرور کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں بلکہ معطل کیا گیا ہے، اس فیصلے سے معاملات زیادہ تبدیل نہیں ہوں گے۔ ششی تھرور نے مزید کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ پاکستان کو پانی نہیں ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گڈانی : خصوصی شخص بیٹے کو بچاتے ہوئے خود بھی ڈوب کر جاں بحق
پانی کی صورت حال
ششی تھرور کا سوال تھا کہ یہ پانی کہاں جائے گا؟ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ہم بھارت کو تو نہیں ڈبو سکتے، اس لیے یہ معطلی بظاہر علامتی ہے۔
انٹیلی جنس ناکامی
ششی تھرور نے پہلگام میں انٹیلی جنس ناکامی پر بھی روشنی ڈالی، لیکن سوال یہ اٹھایا کہ پہلے اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں یا اس کا جواب دیا جائے۔