دو منٹ کے لیے تاریخ کا سب سے امیر انسان بننے والا شخص، اکاؤنٹ میں کتنی رقم ٹرانسفر ہوئی؟
حیران کن واقعہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سال 2013 میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک عام شہری کرس رینالڈز نے جب معمول کے مطابق اپنے پے پال اکاؤنٹ میں لاگ ان کیا تو وہ حیرت زدہ رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہم عامر کا لڑکیوں کو شادی سے متعلق مشورہ
عالمی دولت کی شروعات
اس کے اکاؤنٹ میں 92 کواڈریلیئن ڈالرز کی خطیر رقم موجود تھی، جو اسے لمحاتی طور پر دنیا کا ہی نہیں بلکہ معلوم تاریخ کا بھی سب سے امیر انسان بنا گئی۔ (ایک ہزار ارب کا ایک ٹریلین اور ایک ہزار ٹریلین کا ایک کواڈ ریلین بنتا ہے۔ ایک کواڈریلین میں 15 صفر لگتے ہیں)
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا، عمران خان کی بہنوں سمیت 400 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج
دولت کا خواب
نیوز 18 کے مطابق یہ رقم اُس وقت کے سب سے دولت مند انسان کارلوس سلم کی دولت سے بھی لاکھوں گنا زیادہ تھی۔ لیکن یہ خواب نما دولت صرف دو منٹ تک ہی اس کے اکاؤنٹ میں رہی، کیونکہ پے پال نے جلد ہی اپنی غلطی کا احساس کر کے رقم واپس نکال لی۔
کرس رینالڈز کا بیان
میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرس نے کہا کہ اگر یہ دولت واقعی اس کے پاس آتی تو وہ امریکہ کا قرض اتار دیتا۔








