سکیورٹی وجوہات: گلگت و سکردو کی فلائٹس آج بھی منسوخ و تاخیر کا شکار

پروازوں کی منسوخی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن کی گلگت کی 4 پروازیں سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر آج بھی منسوخ کردی گئیں جبکہ سکردو کی فلائٹس تاخیر کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محرم انتظامات: عظمیٰ بخاری کا جڑانوالہ کا دورہ،ایس او پیز کاغذوں پر نہیں، زمینی حقائق میں نظر آئیں: وزیر اطلاعات
منسوخ پروازیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد اور لاہور سے گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 609 اور 610 منسوخ کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سنجے کپور کی موت سے چند لمحے قبل لی گئی تصویر سامنے آگئی
تاخیر کا شکار پروازیں
دوسری جانب فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے سکردو کی پروازیں پی کے 455 اور 456 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
دیگر پروازوں کی صورتحال
ایئر پورٹ حکام نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 451 کی روانگی میں نصف گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے جبکہ کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310 اور 311 پونے 3 گھنٹے لیٹ ہیں.