پاکستان نے بھارت کو شکست دیکر پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ چیمپئنز شپ جیت لی

پاکستان کی شاندار فتح
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی میں گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئنز شپ میں پاکستان کے جواد احمد نے بھارت کے سندیپ سنگھ کو ہراکر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کو کے پی سینیٹ الیکشن کیس میں جواب جمع کرانے کیلئے آخری مہلت
چیمپئن شپ کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا، دبئی میں گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل چیمپئنز شپ میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا۔ جواد احمد نے بھارت کے سندیپ سنگھ کو ہراکر گولڈ میڈل پاکستان کے نام کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرا پارٹی الیکشن کیس: بیرسٹر گوہر سنی اتحاد سے چیئرمین پی ٹی آئی کیسے بنے؟ الیکشن کمیشن کے سخت سوالات
مقابلہ کرنے والے ممالک
دبئی میں جاری مقابلوں میں بھارت، سری لنکا، دبئی، جرمنی، فرانس، جنوبی افریقا، میکسیکو، فن لینڈ، اٹلی، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون کا انوکھا کارنامہ، جسم کا اہم حصہ اتنا زیادہ کھول لیا کہ نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
جواد احمد کی کارکردگی
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جواد احمد نے ماسٹر کلاس سمیت اوور آل کلاس میں پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوروکریٹس کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد
مقامی صوبے کا اعزاز
سرگودھا سے تعلق رکھنے والے جواد احمد پرو باڈی بلڈنگ شو میں پاکستان گولڈ میڈل کیساتھ سرفہرست ہے۔ بھارت چاندی کے تمغے کیساتھ دوسرے جبکہ سری لنکا کانسی کے تمغے کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرسکا۔
جواد احمد کا بیان
جواد احمد کا کہنا ہے کہ میرے لئے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرسکا ہوں۔ ماسٹر کلاس سمیت اوور آل کلاس میں بھارتی کھلاڑیوں سے پہلی پوزیشن چھیننا سب سے بڑی کامیابی ہے، قوم کی دعاؤں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔