پی ٹی آئی کا پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مطالبہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اعلامیہ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں بانی چیئرمین کی رہائی کا ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ منگنی ٹوٹنے کے بعد اداکارہ میرب نے حیران کن ویڈیو جاری کر دی
ملک کی موجودہ صورتحال
اعلامیہ کے مطابق پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔ ملک کی قیادت ایک خاموش اور غافل حکومت کر رہی ہے جبکہ اس کا سب سے قابل اعتماد رہنما پابند سلاسل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کے گوشت کی قیمت مزید کم ہو گئی
بھارت کا خطرہ
پی ٹی آئی اعلامیہ میں کہا گیا کہ مودی کی قیادت میں، آر ایس ایس کے نظریے کے تحت چلنے والا ہندوستان علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ ہم اس جنگ کی حمایت اور تسلط کے خطرناک عزائم کی شدید مذمت کرتے ہیں جو خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصلہ کن صورتحال پیدا ہوگئی ہے، سارے کارڈ کس کے ہاتھ میں ہیں۔۔؟خواجہ آصف کھل کر بول پڑے
عمران خان کی طاقت اور عزم
حکومت کی بے عملی کے بالکل برعکس، بالاکوٹ کے ہیرو عمران خان جیل کی دیواروں کے پیچھے سے طاقت اور واضح ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ تقریباً دو سال کی غیر منصفانہ قید، قانونی اور خاندانی رسائی سے انکار کے باوجود، وہ واحد رہنما ہیں جو پاکستان کی خودمختاری کے دفاع اور قومی اتحاد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بینک مکرمہ لمیٹڈ کی مزید سرمایہ کاری اور سٹریٹجک اثاثے کی فروخت: مالی استحکام کے عمل میں تیزی اور مستقبل میں بھرپور ترقی کی نوید
امن کا پیغام
عمران خان کا پیغام واضح ہے کہ «امن ہماری ترجیح ہے، لیکن اسے بزدلی نہیں سمجھنا چاہیے۔»
یہ بھی پڑھیں: یہودی آباد کاروں کا اسرائیلی فوج کی مدد سے مسجد پر دھاوا، آگ لگا دی
عمران خان کی قیادت کی ضرورت
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بحران کی اس گھڑی میں عمران خان کی قیادت ناگزیر ہے۔ ان کی قوم کو متحرک اور متحد کرنے کی صلاحیت، قومی سلامتی پر ان کی ساکھ اور غیر متزلزل عزم بے مثال ہیں۔ اس نازک وقت میں عمران خان کو خاموش اور قید تنہائی میں رکھنا محض نا انصافی نہیں ہے، یہ ملک و قوم سے دشمنی ہے۔
عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ عمران خان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ قوم اپنی مقدس سرحدوں کے دفاع میں متحد ہو سکے۔








