صنم سعید نے ڈراما انڈسٹری سے دوری کی وجہ بتا دی

صنم سعید کی ڈراما انڈسٹری سے دوری
کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ صنم سعید نے ڈراما انڈسٹری سے دوری کی وجہ بیان کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی پشاور جانے کی بجائے لاہور کیوں آ گئیں ؟ وجہ پتہ چل گئی
معروف اداکارہ کی مصروفیات
ایک انٹرویو کے دوران صنم سعید کا کہنا تھا کہ آج کل وہ بہت مصروف ہیں، ان کے پاس بالکل بھی وقت نہیں ہے اسی لیے وہ ڈراموں میں نظر نہیں آ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں 2 دھماکے
ڈراموں کی آفرز اور ردعمل
اداکارہ نے بتایا کہ وہ آج کل سیریز میں بھی کام کر رہی ہیں اس لیے ان دنوں انہیں جس بھی ڈرامے کی آفر ہوتی ہے، انہیں وہ زیادہ تر مسترد کردیتی ہیں۔
شوقین ڈرامے اور بدقسمتی
صنم سعید نے مزید کہا کہ حال ہی میں انہیں دو ایسے ڈراموں کی پیش کش کی گئی جنہیں وہ ہر حال میں کرنا چاہتی تھیں مگر بدقسمتی سے تاریخ کے ٹکرا اور وقت نہ ہونے کی وجہ سے وہ نہیں کر پائیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج کل ٹیلی ویژن پر نظر نہیں آ رہی۔