خوابوں کی تکمیل کیلئے گھر چھوڑ کر بھاگی تھی: شہناز گل

شہناز گل کا جرأت مندانہ فیصلہ
ممبئی (آئی این پی) بھارتی رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل و اداکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے گھر چھوڑ کر بھاگ گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کے مطالبے کی خبروں پر رد عمل جاری کر دیا
زندگی کے مختلف پہلو
غیر ملکی ادارے کو خصوصی انٹرویو کے دوران شہناز گل نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوں سے متعلق بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے جہاں لڑکیوں کی جلدی شادی کر دی جاتی ہے۔ انہوں نے چھوٹی عمر میں اکیلے گھر سے نکلنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ان کے خواب بہت بڑے تھے اور گھر میں رہ کر وہ ان خوابوں کو پورا نہیں کر سکتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: مغلپورہ میں مبینہ تشدد سے بہو کے جاں بحق ہونے کا نوٹس، سخت قانونی کارروائی کا حکم
شادی کی باتیں اور بھاگنے کا فیصلہ
شہناز گل نے بتایا کہ جب انھوں نے اپنی شادی کی باتیں سنیں تو فوراً یہ فیصلہ کر لیا کہ وہ گھر سے بھاگ جائیں گی اور اپنے خواب پورے کریں گی۔ وہ شادی سے بچنے اور اپنے خواب پورے کرنے کے لیے فوراً گھر سے بھاگ کر چندی گڑھ آ گئی تھیں۔
خود مختاری کا احساس
شہناز گل کا کہنا ہے کہ "اچھا ہے کہ میں گھر سے بھاگ گئی، ورنہ آج میں اتنی مضبوط نہ ہوتی۔"