سورج نے تیور بدلنا شروع کردئیے، درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا

جیکب آباد کی حالیہ گرمی
جیکب آباد(آئی این پی) جیکب آباد میں سورج نے تیور بدلنا شروع کردئیے ہیں، درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔ ہیٹ ویو کے باعث متعدد افراد بے ہوش ہوگئے ہیں۔ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز کا بڑا مطالبہ پورا کردیا
درجہ حرارت میں اضافہ
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں روز بروز گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔ جمعرات کے روز جیکب آباد اور گردونواح کے علاقوں میں گرمی کا درجہ حرارت 47 سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ شدید گرمی کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہوگئے ہیں، جبکہ بے ہوش ہونے والے شہریوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوہانا خان کی کلاسک گھڑی نے سب کی توجہ سمیٹ لی، قیمت اتنی کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے
بجلی کی لوڈشیڈنگ کا اثر
جیکب آباد میں ایک طرف قیامت خیز گرمی تو دوسری جانب سیپکو حکام کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ شہری علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں کئی کئی دن تک بجلی بند کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید اذیت کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوبائیڈن صدارت چھوڑنے کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے
پینے کے پانی کی قلت
گرمی کی شدت میں اضافے اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر میں پینے کے پانی اور برف کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کا سلسلہ بند کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
ڈاکٹروں کی ہدایت
ڈاکٹروں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بلاوجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور باہر نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔