آپ کا آج (جمعہ) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے غصے کو قابو میں رکھیں ہر معاشرے میں آپ کو اکیلا کر رہا ہے اور دنیا سے کٹ کر زندگی نہیں گزاری جا سکتی روز گار کو بھی دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل، پیسے اور پرس بھول جانا عام بات مگر ایئر انڈیا اپنا مسافر طیارہ ایئر پورٹ پر کھڑا کر 13 سال کیلئے بھول گئی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
ایک اہم معاملے میں کامیابی مل سکتی ہے دماغ میں جو بھی الجھن موجود ہے اللہ نے چاہا تو اس سے نجات ملے گی آج راستے کی رکاوٹ دور ہوتی نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرین نے روس کے 22 ڈرون مار گرائے
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اچھا دن تو ہے مگر فضول باتوں کے بارے میں سوچتے ہیں جن کا آپ سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے۔ اس طرح بیمار ہو جائیں گے بس حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450 مرتبہ پڑھا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹر محمد نواز 2025 میں پاکستان ٹی 20 ٹیم کے بہترین پرفارمر بن گئے
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
واضح لگ رہا ہے کہ آپ نے غلط راستے کا انتخاب کیا ہے جلد سے جلد واپسی کا راستہ اختیار کریں اور کوشش کریں کہ جو پردہ غیب سے آفر آئے اس کو پکڑیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں شراب پر پابندی کا بل جمع، غیر مسلموں کو حاصل استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
شام کے بعد چند دن گھر سے نا نکلیں بدنظری کا شکار ہیں اس کو تورے لگے تو بہتری آئے گی ویسے بھی آپ خاموش نہیں رہتے ہر بات دوسروں پر عیاں کر دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق سی ای او خیبر پختونخوا اکنامک زون کی برطرفی کیخلاف دائر اپیل مسترد
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
عزت دینے والا ستارہ آجکل زائچہ میں پاور دے رہا ہے۔ آپ کی عزت وقار میں اضافہ ہوگا اور ان شاءاللہ آج کسی بڑے مقصد میں بھی کامیابی ملنے کا امکان موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ایک اہم مسئلے سے نجات ملے گی البتہ صورتحال اب تیزی سے بدلنا بھی شروع ہو گئی ہے آپ کو چاہے کہ اس پر نظر رکھیں اور ان دنوں جو فضول اور ناجائز کام کر رہے ہیں اس سے بچیں۔
یہ بھی پڑھیں: ساتھی کو دھوکے سے ’سچ بولنے والا‘ انجیکشن لگانے پر چینی شخص بڑی مصیبت میں پڑ گیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک بڑی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ اگر اس سے محفوظ رہتا ہے تو دوسروں کے معاملے سے بھی دور رہیں اور آپ کو جس طرح بھی ممکن ہو خاموشی اور صدقے سے دن گزارنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قیادت کو رائے دوں گا خیبرپختونخوامیں گورنر راج اچھا فیصلہ نہیں ہو گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ابھی اپنوں کے درمیان کشیدگی دینے والا ستارہ زائچہ میں موجود ہے جو لوگ ذرا اسی بھی شرارت یا غصہ کریں گے وہ مشکل میں آسکتے ہیں۔ خاموش رہیں اور صرف روز گار کے معاملے دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے شمالی یوکرین پر حملے کے لیے 50 ہزار فوجی جمع کر لیے، اب تک کا بڑا دعویٰ
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آزمائشی دن میں چل رہے ہیں آپ کو ہر معاملے میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور رسک بالکل مت لیں اس طرح مشکل بڑھے گی۔ آج فی الحال حسب توفیق صدقہ کا سہارا ضرور لیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت اور پیپلزپارٹی کے درمیان کوئی ڈیڈلاک والی صورتحال نہیں ہے، سلمان غنی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک رکا ہوا کام آج ان شاءاللہ ہو جانے کے امکانات روشن ہیں اور جس بھی طرح سے ممکن ہو اپنے روز گار کے معاملے آئیں اس میں فائدہ حاصل ہونے کا چانس ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ کسی بھی انجان بندے پر بھروسہ کر کے اپنی رقم ادھار دیں گے ان کی واپسی مشکل ہے البتہ اگر خود کسی کام میں لگا کر اپنا روز گار بہتر کرنا چاہتے ہیں تو اس میں فائدہ ہوگا۔








