دیرپا امن، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان اور بھارت مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالیں: امریکا

امریکا کا پاکستان اور بھارت کے مسائل کے حل پر زور
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن): امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا ذمہ دارانہ حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایسا حل نکالنے کی ضرورت ہے جو طویل مدتی امن اور علاقائی استحکام کو برقرار رکھ سکے۔ امریکا دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہے اور خطے کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔
معلومات کا تبادلہ
ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز وزیراعظم پاکستان سے بات چیت کی، جبکہ مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے بھی اسی روز گفتگو کی تھی۔
جنوبی ایشیا میں امن کی اہمیت
انہوں نے آخر میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن اور علاقائی استحکام کے لئے دونوں ملکوں کو ذمہ دارانہ طریقے سے حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔