پاکستان کا بھارت کو سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ

پاکستان کا بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: نشے کی حالت میں اسلحہ رکھنے کا کیس، جوبائیڈن نے اپنے بیٹے کو صدارتی معافی دیدی
قانونی مشاورت اور ہوم ورک
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انڈس کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا۔ سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
عالمی فورمز پر احتجاج
سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ بھارت کی آبی جارحیت کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو قانونی اور اخلاقی جواز دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اسرائیل کا دوست، ہمارا دوست نہیں بن سکتا، پاکستان اپنے نیوکلیئر کی حفاظت کرے : حامد میر
بھارت کے فیصلے پر نظرثانی کی توقع
پاکستان سندھ طاس معاہدے پر قانونی سبقت رکھتا ہے۔ امید ہے کہ بھارت کو جلد اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنا پڑے گی۔ تمام اقدامات حکومت و کابینہ کی منظوری کے بعد کئے جائیں گے۔
پاکستان کی قانونی حیثیت
واضح رہے کہ پاکستان نے کبھی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی، پاکستان ہمیشہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتا ہے۔