1 مئی مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنما فرحت عباس کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور
فرحت عباس کی ضمانت کی منظوری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ایک دن میں ایف بی آر پر 1684 سائبر حملے ناکام کر دیئے گئے
محکمہ عدلیہ کی کارروائی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمہ میں حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیچر کو شاگرد کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنے پر برطرف کر دیا گیا
وکیل کا مؤقف
وکیل لطیف کھوسہ نے پورے کیس کے حوالے سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شریک ملزم امتیاز شیخ کی ضمانت قبل از گرفتاری بھی منظور ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے جنگ اور نفرت کا پیغام ہار جائے گا : بلاول بھٹو
سازش کے الزامات
سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما پر 9مئی کی سازش کا بھی الزام ہے، جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ سازش کا الزام تو امتیاز شیخ پر بھی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بالآخر لاہور کے شہریوں نے ’’سکھ کا سانس‘‘ لےلیا
عدالت کے سوالات
سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ حافظ فرحت عباس کو ٹرائل کورٹ مفرور قرار دے چکی ہے، جس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ مفرور ہے یا نہیں یہ معاملہ متعلقہ عدالت دیکھ لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان کا ایک دفعہ پھر عام بلوچوں پر حملہ، شہر میں کیسے داخل ہوئے؟ جانیے
تحقیقات کی پیشرفت
تفتیش مکمل اور چالان بھی جمع ہو چکا، اب گرفتاری کیا کرنی ہے؟ سپیشل پراسیکیوٹر نے کہاکہ 4ماہ میں ٹرائل مکمل کروا دیں گے۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ
جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ اللہ کرے آپ 4ماہ میں ٹرائل مکمل کروادیں، بس کر دیں، اب کتنا گھسیٹنا ہے؟ آخر میں سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمہ میں حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی۔








