پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اور حل پیش کر دیا

پاکستان کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کی پیشکش
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں جاری صہیونی سفاکیت، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط بھیج دیا
وزیر دفاع کی گفتگو
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یا تو دو تین ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنادیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں رئیل ٹائم ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم ہی موجود نہیں، چونکا دینے والا انکشاف
بھارت کی تحقیقات کی قبولیت میں ہچکچاہٹ
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کر رہا ہے کہ خوف ہے کہ کچھ اور نہ نکل آئے۔ بات چیت کے امکان کو کسی بھی حالت میں خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، کشیدگی جتنی بھی ہو مذاکرات کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کو جواب دینا ہوگا 26 نومبر کو گولی کیوں چلائی؟ بیرسٹر سیف
پاک بھارت تنازعہ کے امکانات
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تصادم کا امکان کم ہوا ہے مگر بھارت میں اس وقت بہت بوکھلاہٹ ہے۔ ساری دنیا کہہ رہی ہے کہ معاملہ بات چیت سے حل ہونا چاہیے، امریکا، روس، چین، ترکی، ایران یا کوئی بھی ملک اس تحقیقات کی ابتدا کرے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی بورڈ نے پاکستان کو ہائبرڈ ماڈل پر منانے کیلئے کیا کام شروع کر دیا؟
پہلگام واقعے کے سوالات
انہوں نے سوال اٹھایا کہ پہلگام میں ایک طرف واقعہ ہو رہا ہے اور دس منٹ میں ایف آئی آر درج ہوگئی۔ پہلگام واقعے کی ساکھ پر بھارت کے اندر سے ہی کریک پڑ گئے ہیں۔
مذاکرات کے تعلقات
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت پاکستان کی جانب سے مشیر قومی سلامتی کے تقرر کا مذاکرات کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔