شیکھر دھون کے ساتھ اکثر مقامات پر دکھائی دینے والی پراسرار خاتون کون ہے؟ آخر کا حقیقت سامنے آ گئی

شیکھر دھون کی محبت کی کہانی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے دوران وائرل ویڈیوز میں پُراسرا خاتون کیساتھ شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والے سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کیساتھ تعلقات کی خبریں سچ ثابت ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شرکت کیلئے کتنا پیسہ لیتے ہیں؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی
خاتون کا تعارف
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے دوران وائرل ہوئی ویڈیوز و تصاویر میں نظر آنے والی خاتون کا نام سوفی شائن ہے، جن کا تعلق آئرلینڈ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عبدالطیف چترالی نااہلی کیس ؛پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روکنے کاحکم دیدیا
شیکھر دھون کا انکشاف
گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں اینکر نے پوچھا تھا کہ کیا آپ کی کوئی گرل فرینڈ ہے اور ان کا نام کیا ہے؟ جس پر شیکھر دھون نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے لیکن نام لینے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کے خلاف ایک اور شہر میں مقدمہ درج
ویڈیو میں حیرت انگیز لمحہ
ان کا کہنا تھا کہ کیمرے میں سب سے خوبصورت لڑکی میری گرل فرینڈ ہے، بعدازاں کیمرہ ایک ایسی خاتون پر فوکس کرتا ہے جو چیمپیئنز ٹرافی کے دوران شیکھر دھون کیساتھ بیٹھی تھیں، اسی خاتون کے ساتھ ان کی ویڈیوز و تصاویر وائرل ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی بیٹر میتھیو ویڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
انسٹاگرام پر تصویر کا اشتراک
تاہم اب شیکھر دھون نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سوفی شائن کو بھی ٹیگ کیا ہوا جبکہ کیپشن میں دل کا ایموجی بنایا ہوا ہے۔
ذاتی زندگی کی حیثیت
دوسری جانب 39 سالہ دھون کو اکتوبر 2023 میں اپنی سابقہ بیوی عائشہ مکھرجی سے علیحدہ ہوئے تھے، تاہم ان کا ایک بیٹا زوراور ہے جس کے ساتھ وہ اکثر ملاقات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔