پاکستان میں بجلی کی خریدوفروخت کے لیے نیا نظام لاگو کر دیا گیا

نئی آزاد مارکیٹ کا نظام
اسلام آباد (آئی این پی) ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کے لیے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے ایکس پیغام پر علی محمد خان کا جواب، بھارت کے خلاف قوم متحد
نیپرا کی جانب سے لائسنس کا اجرا
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا لائسنس آزاد مارکیٹ آپریٹر کو منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا باضابطہ طور پر ’’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘ کا حصہ بننے کا فیصلہ
صارفین کے لیے نئی سہولیات
نیا نظام صارفین کو مختلف سپلائرز سے براہ راست بجلی خریدنے کے قابل بنائے گا۔ آزاد مارکیٹ آپریٹر بجلی صارفین کو روایتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا متبادل پیش کرے گا۔ یہ نظام آہستہ آہستہ بجلی کے واحد خریدار کے طور پر حکومت کے کردار کو ختم کرے گا۔ نئے نظام کے تحت بجلی کی موثر اور شفاف مسابقت کے لیے مارکیٹ میسر آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا
آزاد مارکیٹ آپریٹر کی تشکیل
آزاد مارکیٹ آپریٹر ابتدائی طور پر 3 ڈائریکٹرز پر مشتمل ہو گا، جس کے بعد یہ تعداد 11 سے زیادہ ہو جائے گی۔ ایڈیشنل سیکریٹری پاور ڈویژن سید زکریا علی شاہ آزاد مارکیٹ آپریٹر کے سی ای او تعینات کیے گئے ہیں، جب کہ ڈائریکٹرز میں سیکریٹری پاور محمد فخر عالم، جوائنٹ سیکرٹری خزانہ سجاد حیدر شامل ہیں。
وفاقی کابینہ کی منظوری
وفاقی کابینہ نے نیشنل ٹرانس میشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کو 3 اداروں میں تقسیم کرنے کی منظوری دی تھی۔ 3 میں سے ایک ادارہ آزاد سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کے نام سے قائم کیا گیا ہے۔