اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہمیں 7 بھارتی ریاستوں پر قبضہ کر لینا چاہیے، بنگلہ دیش کے اہم ترین عہدیدار کی تجویز

سابق میجر جنرل کا متنازعہ بیان
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق بنگلہ دیشی میجر جنرل اے ایل ایم فضل الرحمان، جو نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے ہیں، نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر حملہ کرکے قبضہ کر لینا چاہیے۔ ان کے مطابق اس مقصد کے لیے چین کے ساتھ عسکری تعاون کا آغاز ناگزیر ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوجوان کی مبینہ محبت میں پاکستان آنیوالی امریکی خاتون نے وطن واپسی پہنچنے پر سندھ کی خاتون پولیس افسرکے لیے پیغام جاری کردیا
فضل الرحمان کا پس منظر
ہندوستان ٹائمز کے مطابق فضل الرحمان ماضی میں بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (سابقہ بنگلہ دیش رائفلز) کے سربراہ رہ چکے ہیں اور اس وقت نیشنل انڈیپنڈنٹ کمیشن کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے یہ بات فیس بک پر بنگلہ زبان میں لکھی۔ ان کا کہنا تھا "اگر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو بنگلہ دیش کو بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر قابض ہو جانا چاہیے۔ اس حوالے سے چین کے ساتھ مشترکہ فوجی بندوبست پر بات چیت کا آغاز ضروری ہے۔"
سیون سسٹرز کا ذکر
بنگلہ دیش کی سرحد کے قریب بھارت کی ان سات ریاستوں کو "سیون سسٹرز" کہا جاتا ہے اور ان کی سمندر تک رسائی نہیں ہے۔ ان ریاستوں کو پانی تک رسائی بنگلہ دیش کے ذریعے ملتی ہے۔