اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا، خواجہ سعد رفیق
خواجہ سعد رفیق کا امن پر زور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے خطے میں پرامن رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان تعلقات کیسے بہتر ہو سکتے ہیں؟ ویڈیو تجزیہ
افسوس ناک صورتحال اور بھارتی ذہنیت
لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج کل افسوس ناک صورتحال سے پورا خطہ گزر رہا، بھارت میں اکھنڈ بھارت کے حامیوں کو اپنی سوچ پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ہماری نالائقیوں اور بھارتی سازشوں کے نتیجے میں بنگلہ دیش بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیہی خواتین کو بااختیار بنانے کے پروگرام میں ڈیجیٹل کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا
بنگلہ دیش کی صورتحال
انہوں نے کہا کہ ہم نصف دہائی تک بنگلہ دیش سے دور رہے لیکن اب بنگلہ دیش اپنے اصل کی طرف لوٹ آیا ہے، بنگلہ دیش کو بھارت کے اثر میں رکھنے کی سوچ کامیاب نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: ایس او ٹی ایونٹس 2024 کا کراچی میں آغاز
کشمیریوں کے رشتے کی مضبوطی
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود اکھنڈ بھارت کے حامی کشمیریوں کے پاکستان سے رشتے کو کمزور نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو فتح کرنے کی سوچ رکھنے کے بجائے مل بیٹھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: عید الاضحٰی کا دوسرا روز، کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔
کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات
مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں سے متعلق کشمیر میں استصواب رائے پر بات ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایٹم بم بنا چکے ہیں، ہمیں ایٹمی تجربے پر انڈیا نے ہی مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا نے فیٹینیل کی سمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کردیے
بھارتی قیادت کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کو سوچنا چاہیے کہ اس طرح کے واقعات پر مجبور نہ کرے۔ انہیں یہ سوچنا ہوگا کہ پہلگام واقعے کا فائدہ مند کون ہے، پاکستان نہیں چاہتا کہ خطے میں لڑائی ہو اور دونوں طرف خون بہے۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی
انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کب تک پاکستان کو انگیج رکھنا ہے۔ اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان پاکستان سے کہیں زیادہ ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پر انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس کرائسز میں ٹھیک طریقے سے کنڈکٹ کیا ہے، اگر پاکستان غیرجانب داری تحقیقات کے لیے تیار ہے تو بھارت کو مثبت رد عمل دینا چاہیے۔








