مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، ڈیلی پاکستان کے یوٹیوب چینل کے بعد فیس بک پیج بھی بلاک کردیا

مودی سرکار کی بوکھلاہٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اسے سمجھ نہیں آرہی کہ پاکستان سے کیسے نمٹا جائے۔ اسی بوکھلاہٹ میں مودی سرکار نے سوشل میڈیا پر پاکستانی اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے جن میں آپ کا پسندیدہ پلیٹ فارم ڈیلی پاکستان بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
ڈجیٹل پابندیاں
بھارتی حکومت کی جانب سے پہلے یوٹیوب سے ڈیلی پاکستان کے چینل کو بلاک کیا گیا اور اب فیس بک پیج کو بھی انڈین صارفین کیلئے بلاک کردیا گیا ہے۔
بھارت نے ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل بلاک کردیا
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان
پاکستانی کھلاڑیوں کی مشکلات
اس سے کچھ ہی دیر پہلے یہ خبر آئی تھی کہ بھارت میں کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ بلاک کردیے گئے ہیں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے نیوز چینلز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ سلیبریٹیز کے اکاؤنٹس پر بھی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں جو آزادی اظہار رائے پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔