سرگودھا یونیورسٹی میں سالانہ سی ای او فورم، فرخ شہباز وڑائچ کا طلبہ کو میڈیا اور ای کامرس اپنانے پر زور

سرگودھا یونیورسٹی کا سالانہ سی ای او فورم

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونیورسٹی آف سرگودھا (UOS) میں ملک فیروز خان نون بزنس سکول کے زیر اہتمام دوسرے سالانہ سی ای او فورم اور مصنوعات کی نمائش کا انعقاد ہوا، جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کیا۔ اس اہم ایونٹ میں ملک بھر سے 18 ممتاز سی ای اوز نے شرکت کی جبکہ 32 جدید سٹارٹ اپ منصوبے طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے، جو ان کی تخلیقی سوچ اور کاروباری صلاحیتوں کا مظہر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چاول میں کینسر کا سبب بننے والے آرسینک کی مقدار کیوں بڑھ رہی ہے؟

خصوصی خطاب: فرخ شہباز وڑائچ

معروف اینکر پرسن اور صحافی فرخ شہباز وڑائچ نے بھی خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے "مستقبل کے گریجویٹ سکلز فار جاب مارکیٹ" سیشن میں پینلسٹ کے طور پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو روایتی نوکریوں کے انتظار کی بجائے ای کامرس اور ڈیجیٹل میڈیا کو اپنانا چاہیے تاکہ وہ خود مختار بن سکیں اور عالمی مارکیٹ میں اپنا مقام بنا سکیں۔

فرخ شہباز وڑائچ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مصنوعات کو فروغ دینے اور فروخت میں میڈیا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ انہوں نے نوجوان کاروباریوں پر زور دیا کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور جدید میڈیا ٹولز کا بھرپور استعمال کریں تاکہ ان کی مصنوعات کو وسیع پیمانے پر رسائی حاصل ہو اور وہ مسابقتی مارکیٹ میں خود کو نمایاں کر سکیں۔

اکیڈمیا اور انڈسٹری کا تعلق

پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے اپنے خطاب میں اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان خلا کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور بزنس کیس سٹڈی جرنل کے اجراء کا اعلان بھی کیا۔ ان کے مطابق نون بزنس سکول پاکستان کا تیسرا ادارہ ہے جو یہ اقدام اٹھا رہا ہے۔

تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان اور پروفیسر ڈاکٹر عرفان شہزاد نے بھی شرکت کی اور تعلیمی اداروں کو انڈسٹری سے جوڑنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...