بھارت میں پاکستان کے مزید کتنے سوشل میڈیا چینلز بند کردیئے گئے۔۔؟ جانیے

پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند ہونے کا سلسلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا چینلز بھی بند کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور :کسٹم ہاؤس ٹاؤن روڈ پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
وزیراعظم کی ویڈیو ہٹائی گئی
"جیو نیوز" کے مطابق بھارت کی شکایت پر وزیراعظم کے سوشل میڈیا چینل سے کاکول میں ان کے خطاب کی ویڈیو بھی ہٹادی گئی۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا
پاکستانی نیوز چینلز کی بندش
پاکستان کے معروف انگریزی روزنامے "دی نیوز" کے سوشل میڈیا اکاونٹس اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کردیئے گئے ہیں۔
فنکاروں کے اکاؤنٹس کا متاثر ہونا
اس سے پہلے بھارت میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں دیکھے جانے والے پاکستانی نیوز چینلز کو بھی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بند کیا جا چکا ہے۔ اداکارہ ماہرہ خان اور ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی فنکاروں اور ایتھلیٹ ارشد ندیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بھارت میں بند کیے جاچکے ہیں۔