ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کا پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہ

دورہ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور
شیخوپورہ ( ڈاکٹر علی حیدر رضوی ) — ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس، ایس پی رائے امداد اللہ شاہد کھرل نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اپنے ہم منصب ایس پی محمود سے ملاقات کی اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
موٹروے پولیس کی بہتری کی کوششیں
ایس پی امداد اللہ شاہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پولیس آئی جی موٹرویز بی اے ناصر کی قیادت میں پولیس ٹریننگ کالج شیخوپورہ کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ زیر تربیت افسران کے کورسز کے ساتھ ساتھ جسمانی فٹنس، ذہنی کشیدگی سے بچاؤ، اور ایمرجنسی حالات پر قابو پانے کے لئے پاکستان کے نامور سائیکالوجسٹ اور یوگا ماسٹرز کو سیمینارز میں بطور مہمان بلوا کر پروگرامز منعقد کئے جا رہے ہیں۔