بھارت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکاونٹس تک رسائی بھی بند کردی

بھارت کی لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکائونٹس تک رسائی بند

لاہور ( آئی این پی) بھارت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکائونٹس تک رسائی بند کردی۔ پی ایس ایل کی سابق چمپئن فرنچائز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے لاہور قلندرز کے سوشل میڈیا اکائونٹس تک رسائی روک دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثنااللہ

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے خاموشی

ترجمان لاہور قلندرز کے مطابق فرنچائز کے فیس بک اور انسٹاگرام پیجز بھارت میں ناظرین کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی، ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ آپ کے پیجز بھارت میں دستیاب نہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک تمام فرنچائزز کے سوشل میڈیا چینلز دنیا بھر میں مقبول ہیں جبکہ محض لاہور قلندرز کے مجموعی ویورشپ 264 ملین سے زائد ہے۔

انتہا پسندی کے اثرات

واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد انتہا پسند مودی حکومتی ایما پر اسپورٹس اسٹریمنگ چینل فینکوڈ نے ہندوستان میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی لائیو اسٹریمنگ کو معطل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ سے متعلق ویڈیوز اور میچز کی جھلکیاں بھی ہٹا دی تھیں۔ ادھر پاکستان نے جوابی ردعمل دیتے ہوئے پی ایس ایل میں شریک براڈکاسٹرز میں شامل تمام ہندوستانیوں کو وطن واپس روانہ کردیا تھا.

Categories: PSLPSL News Update

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...