بیمار دلہن سے ہسپتال میں شادی، ویڈیو وائرل ہوگئی
انوکھی شادی کی تقریب
نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے رائے گڑھ میں ایک انوکھی شادی کی تقریب نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جب ایک دولہے نے اپنی بیمار دلہن سے ہسپتال کے او پی ڈی میں شادی کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ویمن فیوچر ٹور پروگرام 29-2025کا اعلان کردیا
بیماری کی وجہ سے مشکلات
میڈیارپورٹس کے مطابق دولہا آدتیہ سنگھ اور دلہن نندنی سولنکی نے ہندو تہوار اکشے ترتیا کے موقع پر شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم، شادی سے کچھ دن قبل نندنی اچانک شدید بیمار پڑ گئیں اور ان کی حالت اس قدر بگڑ گئی کہ وہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف نے میاں ابوذر شاہ کی آمدن اور ٹیکس تفصیلات کھول کر عوام کے سامنے رکھ دیں
ہسپتال میں علاج
پہلے انہیں ان کے آبائی علاقے کمبھراج کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا گیا، لیکن حالت مزید خراب ہونے پر انہیں بنا گنج اور بعد ازاں بیاورا کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ نندنی کی طبیعت میں کچھ بہتری تو آئی، لیکن ڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا، جس کی وجہ سے ان کے لیے شادی کی روایتی تقریب میں شرکت ممکن نہ رہی۔
شادی کا انوکھا فیصلہ
اس صورتحال میں دولہا اور دلہن کے اہل خانہ نے ایک انوکھا فیصلہ کیا اور شادی کی تقریب ہسپتال کے او پی ڈی میں منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا۔








