جہلم ویلی حلقہ نمبر 6چکوٹھی اور بیل پٹنگی سے درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل

نئی شمولیت
چکوٹھی (آئی این پی) جہلم ویلی حلقہ نمبر 6 چکوٹھی اور بیل پٹنگی سے درجنوں افراد نے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے حلف لیا۔
عوامی امید
جماعت اسلامی میں نئے شامل ہونے والوں نے مشترکہ طور پر کہا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کی آخری امید ہے۔ جماعت اسلامی کی تحریک آزادی کشمیر اور یہاں کے عوام کے حقوق کے لیے بے مثال جدوجہد ہے۔ ہم نے 77 برسوں سے دیگر جماعتوں کو آزما کر دیکھ لیا ہے، اب جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے۔ جماعت اسلامی کا نوجوانوں کے لیے ناقابلِ شکست پروگرام بہترین ہے۔