خلیج تعاون کونسل کا پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ

خلیج تعاون کونسل کی تشویش
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) خلیج تعاون کونسل نے جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت سے فوری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز ٹرافی کی ریس سے باہر، پوائنٹس ٹیبل پر کونسی ٹیم ٹاپ پر ہے؟
سیاحوں پر حملے کی مذمت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کرنے، بات چیت کی زبان کو ترجیح دینے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایمن آباد: وہ شہر جہاں گرو نانک نے گھاس کھا کر کنکریوں پر عبادت کی، قید کاٹی اور چکی بھی پیسی
پرامن ذرائع اور دہشت گردی کی مخالفت
انہوں نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اختلافات کے حل کیلئے پرامن ذرائع اختیار کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا، دہشت گردی کی مخالفت میں خلیج تعاون کونسل کے اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا۔
سلامتی کونسل کی قراردادوں کی اہمیت
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کیلئے بین الاقوامی برادری اپنی کوششیں تیز کرے۔