چینی کال سینٹر میں نقب زنی کرنے والا 6 رکنی گینگ پکڑا گیا
راولپنڈی میں نقب زنی کی واردات
راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد پولیس نے چائنیز کال سینٹر میں نقب زنی کی واردات میں ملوث 6 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس سے ڈراتے ہو، گورنر راج لگانا ہے تو لگاؤ، چیلنج دیتا ہوں : علی امین گنڈا پور کا خیبر پختونخوا اسمبلی سے پھر دبنگ انداز میں خطاب
گرفتار ملزمان اور ان کی سرگرمیاں
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 85 لاکھ روپے مالیت کے 95 مسروقہ لیپ ٹاپ اور پرنٹر برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزمان نے کال سینٹر کے شیشے توڑ کر قیمتی لیپ ٹاپ اور پرنٹر چوری کیے تھے۔ گرفتار ملزمان میں عبد الواجد، وسیم، بلال، علی، عبد العزیز اور محمد مرزا شامل ہیں۔
پولیس کی کارروائی
صادق آباد پولیس نے واردات کے بعد CCTV کیمروں اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزمان کی گرفتاری اور 100 فیصد ریکوری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔








