بھارت: پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر خصوصی پولیس فورس کا اہلکار برطرف

بھارتی پولیس اہلکار کی برطرفی
سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں خصوصی پولیس فورس کے ایک جوان کو پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر نوکری سے برطرف کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے پاکستان میں منعقد ہونے پر ملک کا وقار بلند ہوا ہے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب
واقعہ کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات خصوصی پولیس فورس کے اہلکار کو پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر برطرف کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر سے جھگڑا، بیوی نے 3 بھینسوں اور گائے کو زہر دے کر مار دیا
حکم نامہ کی صورت حال
رپورٹ کے مطابق سی آر پی ایف کے اہلکار کو ایک روز پہلے جموں کشمیر سے بھوپال ٹرانسفر کیا گیا تھا۔
اہلیہ کے لیے احکامات
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس اہلکار منیر کی اہلیہ مینل خان کو بھی بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر پھر بھارتی عدالت نے انہیں مزید 10 دن بھارت میں رہنے کی اجازت دی۔