پاکستان سے بھارت گئی سیما حیدر کے گھر میں زبردستی گھسنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔
پاکستانی شہری پر مبینہ کالے جادو کا الزام
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان سے بھارت جانے والی سیما حیدر پر کالے جادو کا الزام لگانے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث 31 ہزار 600 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان
واقعے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شخص پاکستانی شہری سیما حیدر اور ان کے شوہر سچن مینا کے گھر میں زبردستی داخل ہو گیا جس کے بعد ایک بڑا تنازعہ کھڑا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات: آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء جرح کیلئے طلب
پولیس کی کارروائی
رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ایک پاکستانی سمیت 7 افراد کے سرقلم کردیئے گئے
ملزم کی شناخت
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت تیجس کے نام سے ہوئی ہے، جو گجرات کا رہائشی ہے اور ذہنی بیماری کا شکار ہے۔ تیجس نے تفتیش کے دوران الزام عائد کیا کہ سیما حیدر اور سچن مینا نے اس پر "کالا جادو" کرایا ہے۔
مزید الزامات
ملزم کا مزید کہنا تھا کہ اس جوڑے نے اسے کالا جادو کے ذریعے ربپورہ علاقے کی طرف کھینچ لیا تھا۔








