مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد کشمیری گرفتار
بھارتی فورسز کا کریک ڈاؤن
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کریک ڈاؤن کر کے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کشیدگی کے باعث انڈین پریمیئر لیگ کا شیڈول بھی متاثر، ممبئی انڈینز اور کنگز الیون پنجاب کا میچ دھرم شالا سے منتقل
چھاپے اور تلاشی کی کارروائیاں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے سری نگر میں 12 سے زائد گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی۔
یہ بھی پڑھیں: مطالبات مذاکرات سے منوائے جاتے ہیں، ریاست مخالف بیانات سے نہیں: فیصل کریم کنڈی
کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں
کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے کالے قانون کے تحت پُرامن کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ بھارتی فورسز نے چھاپوں کے دوران کشمیریوں کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی اہم دستاویزات، موبائل فون اور دیگر آلات قبضے میں لئے۔
حریت کانفرنس کا موقف
کے ایم ایس کے مطابق، کُل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض فوج کے چھاپوں، لوٹ مار مہم پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ وادی کی بگڑتی صورتحال کا جائزہ لے اور تنازع کشمیر حل کرائے۔








