پاکستانی باکسر نے شکست دینے کے بعد بھارتی باکسر کو خاص تحفہ دیکر محبت کی مثال قائم کردی۔
پاکستانی باکسر کی شاندار فتح
بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے تھائی لینڈ میں بھارتی سکھ باکسر کو شکست دیکر سکھوں کے روحانی پیشوا گرو نانک کے آبائی علاقے کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دے کر محبت کی نئی مثال قائم کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: Strong Condemnation of Terrorist Attack Near Karachi Airport in the USA
بھارت کی جارحیت کے باوجود امن کا پیغام
ایک طرف بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کو بہانہ بنا کر پاکستان کے خلاف جنگی اقدامات کیے جا رہے ہیں تو دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے باوجود امن اور محبت کی باتیں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کسی اور سے پیار کرتی ہوں’، شادی کے وقت دلہن نے دولہا کو انکار کردیا، ویڈیو وائرل
شہیر آفریدی کی ویڈیو وائرل
تھائی لینڈ میں ہونے والے مقابلے کے بعد پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے سننے کے بعد ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہو جائے گا۔
مٹی کا تحفہ اور محبت کا پیغام
پاکستانی ہیرو باکسر شہیر آفریدی نے فائٹ جیتنے کے بعد اپنے مدمقابل بھارتی سکھ حریف کو گرو نانک بابا کی زمین کرتار پور کی مٹی کا تحفہ دیا۔
اس کے ساتھ یہ پیغام بھی دیا کہ پاکستانی عزت محبت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں۔
ویڈیو میں سکھ باکسر کو کرتار پور کی زمین کی مٹی کا تحفہ حاصل کرکے خوش ہوتے اور اسے چومتے دیکھا جا سکتا ہے۔








