فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے ارادے ظاہر کردیے
ہسن علی کا کم بیک ہدف
لاہور (آئی این پی) کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کم بیک میرا ہدف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ؛ نورمقدم کیس کی سماعت میں دوپہر ایک بجے تک وقفہ، عدالت کا آج ہی فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کا عندیہ
لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کی حریف ٹیمیں
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا بڑی حریف ٹیمیں ہونا اچھی چیز ہے۔ بڑے شہروں کی دو بڑی ٹیمیں سخت حریف ہوں گی تو فینز کی دلچسپی بڑھے گی اور فینز آئیں گے۔ ہر کوئی اچھا کھیلنے کی کوشش کرتا ہے، جیت اسی کی ہوتی ہے جو اچھا کھیلتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آج غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ کرے گی
ری ہیب سے واپسی کا سفر
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ میرا ٹارگٹ یہی تھا کہ ری ہیب سے واپسی کے بعد پرفارم کرنا ہے تاکہ سلیکٹرز کی نظر مجھ پر پڑے۔ پی ایس ایل سے پہلے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں بھی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے چیف کا حالیہ آئینی ترامیم پر بیان عمران خان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے، اسد قیصر
کم بیک کا عزم
میرا ایک ہدف ہے کہ میں نے پاکستان ٹیم میں کم بیک کرنا ہے۔ مجھے پاکستان کے لیے مسلسل کھیلنا ہے کیونکہ میرا جب بھی کم بیک ہوا، ایک میچ یا ایک سیریز کے لیے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا اہم اقدام، خواتین کے لیے ’’آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم، صرف ایک فون کال پر کیا کیا سہولیات فراہم کی جائیں گی؟ جانیے
فٹنس اور محنت
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی فٹنس اور اسکلز پر چھ سات ماہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سخت محنت کی ہے۔
کراچی کنگز کی فتح کی توقع
حسن علی نے کہا کہ اس مرتبہ کراچی کنگز کی ٹیم کپ جیتے گی۔







