چینی صدر 7 سے 10 مئی روس کا سرکاری دورہ کریں گے

چینی صدر کا روس کا دورہ
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ 7 سے 10 مئی تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ نازی جرمنی کی شکست کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گرم کپڑے نہ خرید پانے پر لڑکی کی خود کشی، سہیلی نے سنتے ہی ایسا قدم اٹھالیا کہ کہرام مچ گیا
دورے کی تفصیلات
ڈان نیوز نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ روسی حکومت کی جانب سے اتوار کو ٹیلی گرام پر جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شی جن پنگ 7 تا 10 مئی روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دونوں ممالک کی سٹریٹجک شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے اور متعدد دستاویزات پر دستخط بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھائی کے ڈی این اے ٹیسٹ نے انکشاف کیا کہ اس کی بہن 57 سال پہلے ہسپتال میں تبدیل ہو گئی تھی
بات چیت کے موضوعات
بیان میں کہا گیا ہے کہ 'بات چیت کے دوران، جامع شراکت داری اور سٹریٹجک تعامل کے تعلقات کی مزید ترقی کے اہم امور، نیز بین الاقوامی اور علاقائی ایجنڈے کے موجودہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔'
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی ایک روزہ دورے پر عمان پہنچ گئے، اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں
تاریخی پس منظر
واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم میں سوویت یونین نے 27 ملین افراد کھوئے لیکن نازی افواج کو واپس برلن کی طرف دھکیل دیا، جہاں ہٹلر نے خودکشی کی اور 1945 میں ریخسٹاگ پر سوویت یونین کی فتح کا سرخ پرچم لہرایا گیا۔ تقاریب میں برازیل اور سربیا کے صدور اور سلوواکیہ کے وزیر اعظم سمیت کئی دیگر قومی رہنماو¿ں کی بھی شرکت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا واقعی پاکستان آرمی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے استعفے دینا شروع کردیئے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کا مسئلہ
ولادیمیر پوتن نے روسی کیلنڈر میں سب سے اہم دنوں میں سے ایک 9 مئی کی تقریبات کے موقع پر یوکرین کے ساتھ تین روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔ ماسکو کی تین روزہ جنگ بندی کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ اگر جنگ بندی 30 دن کی ہو تو وہ اس کے لئے تیار ہیں۔
جنگ بندی کے امکانات
واضح رہے کہ ولادیمیر پوتن نے ایک ماہ کی جنگ بندی کی تجویز پہلے ہی مسترد کردی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ وہ مختصر وقفے کے بجائے طویل مدتی تصفیہ چاہتے ہیں۔ یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ یوکرین، روس کے ساتھ جاری جنگ کے پیش نظر ماسکو میں روایتی 9 مئی کی فتح پریڈ میں آنے والے کسی بھی غیر ملکی معززین کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا۔